سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل، چھٹی صرف اتوا ر کو ہو گی

سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل، چھٹی صرف اتوا ر کو ہو گی

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف  نے پہلے دن ہی  "شہبازسپیڈ " دکھا دی ، سرکاری اوقات کار سے 2 گھنٹے پہلے  پی ایم آفس پہنچ گئے ۔

وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی دن  ایکشن میں آئے  تو اطلاع ملنے پر افسران اور عملے کی بھی دوڑیں لگ گئیں ۔ وزیراعظم نے  رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر  کے اوقات کار 10 بجے  کے بجائے آٹھ بجے کردیئے  جبکہ سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار دو چھٹیاں بھی کم کرکے ایک کردی،  اب صرف اتوار کو چھٹی ہو گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا  کہ کمر کس لیں ، عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں ، ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا  ۔ انہوں نے  عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر فوری عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کر تے ہوئے کہا کہ پنشن  میں اضافے اور کم ازکم اجرت 25 ہزار کے اعلانات پر فوری عمل کیا جائے ۔  جبکہ رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے  ، سستی اشیاء کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں  کی جائے گی ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے  بیمارمعیشت کی بحالی کیلئے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ،، اجلا س میں سنگین معاشی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں