وزیراعظم کی ایم کیو ایم کو معاہدے پر جلد عملدآمد شروع کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم کی ایم کیو ایم کو معاہدے پر جلد عملدآمد شروع کرنے کی یقین دہانی

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت بنانے اور چلانے کیلئے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا مضبوط ساتھ ناگزیر قرار دیتے ہوئے معاہدے میں طے نکات پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور پہلے مرحلے میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے پارلیمینٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ 
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماءوسیم اختر، امین الحق اور جاوید حنیف ملاقات میں شریک تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناءاللہ، سعد فیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دینے کیلئے ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ معاہدے میں طے نکات پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت بنانے اور چلانے کیلئے ایم کیو ایم کا مضبوط ساتھ ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ اور اس کے عوام کی ترقی کیلئے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

مصنف کے بارے میں