وزیراعظم شہباز شریف  کا   دورہ سعودی عرب کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف  کا   دورہ سعودی عرب کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف  کا  رواں ماہ کے آخر میں دورہ سعودی عرب کا امکان ہے، بطور وزیراعظم یہ شہباز شریف کا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کا امکان ہے ، وزیراعظم  کے  دورہ سعودی عرب کے لئے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا۔ شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے جبکہ  شہباز شریف   کے  دورہ چین کا بھی امکان ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں  متوقع  دورں پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ شب پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھا یا،  ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز ہونے  کے باعث قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

یاد   رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب کیا  ، ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف بلا مقابلہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے۔

مصنف کے بارے میں