پی سی بی کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی

پی سی بی کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی

لاہور:پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے پیٹرن انچیف بھی بن گئے ۔

پی سی بی کی ویب سائٹ اور دفتر میں نئے پیٹرن انچیف  شہباز شریف کی  تصویر آویزاں کر دی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر  ہٹا دی گئی۔

 ترمیمی آئین 2019 کے مطابق پی سی بی پیٹرن ان چیف کی صوابدید ہے کہ وہ گورننگ بورڈ کے لیے کوئی دو نام تجویز کرتا ہے جس میں کسی ایک کو پی سی بی کی سربراہی سونپی جاتی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے استعفیٰ نہ دینے اور نئی حکومت کی جانب سے کوئی پیغام ملنے تک کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہےلیکن اگر انہیں عہدے سے فارغ کیا گیا تو ان کی جگہ نجم سیٹھی کو لانے پر غور کیا جائے گا۔ 


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر زیر گردش تھی کہ ملک میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں آئیں گی اور پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا امکان پیدا ہوگیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کیلئے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی  ہے تاہم اب رمیز راجہ نے حکومت کی جانب سے کوئی پیغام نہ آنے تک عہدے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں