پی ٹی آئی کا پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پاس ہونے کے بعد شہباز شریف نئے وزیراعظم بنے جنہوں نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر عوام میں جانے کا فیصلہ کیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 13 اپریل کو پشاور اور 16 اپریل کو کراچی کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ جلسہ مینار پاکستان لاہور پر کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم ابھی جلسے کی تاریخ طے ہونا باقی ہے۔ 
اس کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب وہ اتوار کے بجائے ہفتہ کے روز کراچی جائیں گے اور 16 اپریل کو رات 9 بجے کراچی کے عوام سے خطاب کریں گے۔ 
دوسری جانب، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں مشاورت آج ہو گی جس میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدور اور سینئر قیادت شریک ہو گی۔ 
اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی ملک بھر ممبر سازی کی مہم شروع کرنے پر بھی مشاورت ہو گی جبکہ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پرغور ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں