نواز شریف اور اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تیاریاں 

نواز شریف اور اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تیاریاں 
سورس: File

لندن : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن سے واپس آنے کی تیاری کرلی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ دونوں کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوچکی ہے ۔ نئے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے درخواستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ 

اسی طرح نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے بھی درخواست تیار کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاسپورٹ کے اجرا کے بعد وطن واپسی ہوگی۔  اسحاق ڈار سعودی عرب میں عمرہ ادا کر کے پاکستان واپس آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں