وزیر اعظم شہباز شریف کا نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم 

وزیر اعظم شہباز شریف کا نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میان نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دےدیا ہے۔لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔

سفارتی عملے کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں