سستا پیٹرول سکیم: رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب 

سستا پیٹرول سکیم: رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل  مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کیے جانے کے بعد ڈیٹا کو نادرا سے منسلک کیا جائے گا تاکے ماہانہ سستے داموں پیٹرول دیا جا  سکے۔ 

 بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ  میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔