ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں: شہباز شریف

ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں: شہباز شریف

لاہور: لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خود دار، خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے۔ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود ان شاءاللہ پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا فقید المثال استقبال اس بات کا غماز ہے کہ عوام ملکی ترقی چاہتے ہیں۔ پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں۔ ضمنی انتخابات ہوں یا عام انتخابات اور عوام ان عناصر کو مسترد کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں اس جانب شروع کیا گیا سفر کامیابی سے طے کیا جائے گا اور 2018ء کے عام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ترقی کے دشمن عناصر کا مقدر بنے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں