شمالی کوریا اتحادیوں کے خلاف اقدام سے باز رہے، ورنہ اسے پچھتانا پڑے گا، ٹرمپ

شمالی کوریا اتحادیوں کے خلاف اقدام سے باز رہے، ورنہ اسے پچھتانا پڑے گا، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکی علاقوں یا اتحادیوں کیخلاف اقدام سے باز رہے ورنہ اسے پچھتانا پڑے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریاکیخلاف فوجی آپشن کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کسی بھی آپریشن کے لیے مستعد اور تیار ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر چینی صدر سے بات کروں گا اور امید ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع کا بہتر حل نکال لیں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھ سے زیادہ کوئی بھی اس معاملے کا پرامن حل نہیں چاہتااسی لیے شمالی کوریا تنازع پر چین اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

وینزویلا سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہاں سیاسی کشیدگی کے باعث کئی افرادہلاک ہوئے۔ انہوں نے وینزویلا کیخلاف اقتصادی پابندیوں سمیت دیگر آپشنزز زیر غور ہونے کا بھی عندیہ دیا ۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں امریکی فورسز موجود ہیں، وینزویلا ان سے زیادہ دور نہیں، ضرورت پڑنے پر وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں