کوہلی نے رواں سال 90ہزار کلومیٹر کا سفر کیا

کوہلی نے رواں سال 90ہزار کلومیٹر کا سفر کیا

نئی دہلی:بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے رواں برس 90 ہزار کلومیٹر سفر کیا ہے۔ ان کے سفر میں بھارت نے 45 میچز کھیلے جس میں سے 44 میں کوہلی نے حصہ لیا۔کوہلی انجری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف دھرم شالہ ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے۔

کوہلی کے سفر کی ابتدا جولائی 2016کے ویسٹ انڈیز دورے سے ہوئی تھی ۔بھارتی ٹیم ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل 2017کے بعد چیمپئنز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے مختصر دورے میں تمام میچ کھیلے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم دنیا کی مصروف ترین ٹیم ہے اور اس کے کرکٹرز سال کے زیادہ تر حصے میں سفر میں ہی رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں