انڈر13 کھلاڑی نے کرکٹ کی 149سالہ تاریخ بدل ڈالی

انڈر13 کھلاڑی نے کرکٹ کی 149سالہ تاریخ بدل ڈالی

لندن:انڈر13 کھلاڑی نے کرکٹ کی 149سالہ تاریخ بدل ڈالی۔13 سالہ انگلش بولر لیوک روبنسن نے 6 بالز پر 6 وکٹیں اڑا دیں،تمام بیٹسمین کلین بولڈ ہوئے۔لیوک روبنسن کے والد نے کہا کہ میں نے 30 برس کرکٹ کھیلی لیکن اس طرح کی پرفارمنس پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔

گزشتہ روزانڈر13 کھلاڑی نے کرکٹ کی 149سالہ تاریخ بدل ڈالی۔تیرہ سالہ انگلش کرکٹر لیوک روبنسن نے اوور کی تمام 6 گیندوں پر 6 وکٹیں اڑادیں۔حیرت انگیز طور پر تمام بیٹسمین کلین بولڈ ہوئے، لیوک نے یہ میچ وننگ پرفارمنس رواں ہفتے فلاڈیلفیا کرکٹ کلب کی انڈر13 ٹیم کیلیے پیش کی، ان کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں لینگلے پارک ٹیم کو شکست دی، اب وہ آئندہ ہفتے سیمی فائنل کھیلے گی۔

اس کارنامے کو دیکھنے کیلیے لیوک کی پوری فیملی بھی گرائونڈ میں موجود رہی، ان کے والد اسٹیفن نے بولر اینڈ سے امپائرنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کا بغور مشاہدہ کیا۔والدہ ہیلن میچ کی اسکورنگ جب کہ چھوٹا بھائی میتھیو فیلڈنگ کرتا رہا، دادا گلین بائونڈری لائن پر بیٹھے مقابلہ دیکھتے رہے، سینئر ٹیم کیلیے کھیلنے والے اسٹیفن روبنسن نے کہا کہ یہ غیرحقیقی لگتا ہے۔

میں نے 30 برس کرکٹ کھیلی، اس دوران ہیٹ ٹرکس تو دیکھیں لیکن اس طرح کی پرفارمنس پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔