ڈاکو اور لٹیرے سڑکوں پر اداروں کو للکار رہے ہیں: شیخ رشید

ڈاکو اور لٹیرے سڑکوں پر اداروں کو للکار رہے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ کا اہم دور شروع ہو چکا ہے۔ چور، ڈاکو اور لٹیرے دولت کے بل بوتے پر سڑکوں پر عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں۔ ایسے موقع پر ان ڈاکوؤں سے نجات کیلئے عوام 13 اگست کو لیاقت باغ پہنچیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کل لیاقت باغ میں تاریخی خطاب کریں گے جبکہ لیاقت باغ میں آزادی کا جشن منایا جائے گا اور آتش بازی کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں