بھارتی نوجوانوں کی منفرد اندازمیں پاکستان کو یوم آزادی پرمبارک باد، گانا ڈیڈیکیٹ کردیا

بھارتی نوجوانوں کی منفرد اندازمیں پاکستان کو یوم آزادی پرمبارک باد، گانا ڈیڈیکیٹ کردیا

نئی دہلی: پاکستان کے سترویں یوم آزادی پرپاکستان کے حریف سمجھے جانے والے ملک بھارت نے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارک باد دے دی ہے۔پاکستانی قوم اپنا سترواں یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف اورنہایت پرجوش ہے جہاں کراچی سے خیبرتک جیوے جیوے پاکستان کی آوازیں بلند ہیں اورعوام ہرسال کی طرح اس سال بھی نئے نئے طریقوں سے جشن آزادی کو منفرد انداز میں منانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

ملک بھرمیں اہم سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیے گئے جبکہ ان عمارتوں کو خوبصورتی سے سجا بھی دیا گیا ہے جبکہ قوم نے اپنے گھروں، گلیوں اور کوچوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا دیا ہے۔پاکستانی قوم کی جشن آزادی کے لیے یہ تیاریاں جاری ہی تھیں کہ پاکستان کا حریف ملک سمجھے جانے والا بھارت نے بھی اس سال پاکستان کوجشن آزادی کی مبارک باد منفرد اندازمیں دی ہے۔

وڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پربھارتی نوجوانوں نے ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ مختلف پلے کارڈزہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔پلے کارڈزمیں لکھا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو ایک گانا ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسا گانا جو طاقت اورترقی کا ایمان، فخراورعظمت ہے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ گانا کوئی اورنہیں بلکہ پاکستان کو قومی ترانہ پاک سرزمین شاد باد ہے جو بھارتی نوجوان انتہائی دل سے اور منفرد انداز میں پڑھ رہے ہیں۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیں