لاہور'ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری، ہسپتالوں میں کام بند

لاہور'ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری، ہسپتالوں میں کام بند

لاہور؛ پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ہفتہ کو 12 ویں روز بھی جاری رہی۔پنجاب حکومت اب تک 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔گزشتہ روز پنجاب حکومت کے نمائندوں اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کی ناکامی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔انڈکشن پالیسی اور سیکریٹری ہیلتھ کی برطرف کا مطالبہ لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ہفتہ کو بارہویں روز بھی جاری رہی جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں شدید پریشانی کا شکار ر ہے۔

لاہور کے سول اور جناح ہسپتال سمیت ملتان کے نشتر اسپتال، انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی، سول ہسپتال، چلڈرن کمپلیکس، شہباز شریف ہسپتال اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری رہا جس کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی معطل رہی۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث ینگ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی سروسز میں اپنی ڈیوٹیز دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں