شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کے پرامن حل کی ضرورت ہے، چین

شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کے پرامن حل کی ضرورت ہے، چین

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے زور دیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری معاملے کے پرامن حل کی ضرورت ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات ہفتہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہی۔ شی جن پنگ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں۔

جمعہ کو صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا تھا کہ امریکی فوج شمالی کوریا کے کسی بھی جارحانہ عمل سے نمٹنے کے لیے مستعد ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے امریکا جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں