چینی نائب وزیر اعظم سی پیک سے متعلق اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،دفتر خارجہ

 چینی نائب وزیر اعظم سی پیک سے متعلق اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ  نفیس زکریانے کہا ہے کہ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چینی نائب وزیر اعظم سی پیک سے متعلق اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں ، ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح وفدکے ہمراہ تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ14 اگست کو چینی وفد پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں بھی شریک ہوگا۔چینی نائب وزیراعظم صدرممنون حسین،وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات کریں گے ۔ نفیس زکریا کا کہناتھا کہ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

مصنف کے بارے میں