سیلاب کے بعد ایران کے کئی دیہات کا دنیا سے رابطہ منقطع

سیلاب کے بعد ایران کے کئی دیہات کا دنیا سے رابطہ منقطع

تہران:ایران میں زبردست سیلاب کے بعد 11 افراد ہلاک ہوگئے، کئی دیہات کا دنیا سے رابطہ ہی منقطع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے شمال مشرق میں طوفانی بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ سیلاب کی زد میں آنے والے کئی دیہاتوں کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
ہلال احمر میں امدادی کارروائیوں کے سربراہ مرتضی سلیمی نے ایک ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک جان سے ہاتھ دھونے والے 11 افراد میں 8 کا تعلق صوبہ خراسان رضوی سے ، 2 کا گلستان سے اور ایک کا شمالی خراسان سے ہے۔
گلستان میں سیلابی پانی میں گاڑی پھنس جانے کے سبب تین افراد پر مشتمل کنبے میں سے دو افراد لاپتہ ہیں جب کہ تیسرے کی لاش مل گئی ہے۔