شیخ رشید 20روپے ماہانہ میں مخبری کرتے تھے، حنیف عباسی

شیخ رشید 20روپے ماہانہ میں مخبری کرتے تھے، حنیف عباسی

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی بھی میدان میں آگئے، انکا کہنا ہے کہ شیخ رشید 20 روپے ماہانہ پر مخبری کیا کرتے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تصادم ہونے جارہا ہے اور نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام لپیٹنے کے موجد نوازشریف ہوں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا عدالت سے احتساب نہ ہوا۔شیخ رشید کے بیان پر حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، وہ 20 روپے ماہانہ پر مخبری کرتے تھے اور آج بھی کسی کے آلہ کار ہیں۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی تھی، وہ سازشوں سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، وہ سازشوں سے باز نہیں آرہے۔