کینیا کے انتخابی نتائج کے بعداپوزیشن کے زبردست مظاہرے

کینیا کے انتخابی نتائج کے بعداپوزیشن کے زبردست مظاہرے

نیروبی:کینیا میں حالیہ انتخابات میںاوہرو کینیٹا کے صدر منتخب ہونے کے بعداپوزیشن نے ملک گیر احتجاج شروع کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو منعقدہ انتخابات میں کینیا کے صدر اوہرو کینیٹا دوبارہ منتخب کر لیے گئے ہیں۔اوہرو کینیٹا سنہ 2013 سے ملک کے صدر ہیں۔ حالیہ انتخابات میں انھوں نے اپنے مد مقابل رئیلا اوڈنگا کو شکست دی ہے۔صدر اوہرو کینیٹا کو انتخابات میں 4.3 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف کو 44.7 فیصد ووٹ ملے۔
انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد صدر کینیٹا نے اتحاد کی اپیل کی اور حزب اختلاف سے کہا: 'ہم آپ کے پاس آئے ہیں۔۔۔ ہم سب اسی جمہوریہ کے باشندے ہیں۔'لیکن حزب اختلاف نے نتائج کے اعلان سے قبل ہی اسے مسترد کر دیا اور اسے 'معمہ' قرار دیا۔
بہر حال ان نتائج کو بین الاقوامی مبصرین نے قبول کیا ہے۔ اوہرو کینیٹا نے کہا کہ انھوں نے 'آزاد، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات کو یقینی بنایا ہے۔
انتخابات کے نتائج کے امکان میں ان علاقوں میں پولیس تعینات کی گئی تھی اور انھوں نے کئی مقامات پر اشک آور گیس کے گولے داغے ہیں۔اس کے علاوہ دارالحکومت نیروبی کے کیبیرا میں آتشزدگی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں.