بھارت پاناما پیپرز میں موجود ہر اکاﺅنٹ کی تحقیقات کرے گا :بھارتی وزیر خزانہ

بھارت پاناما پیپرز میں موجود ہر اکاﺅنٹ کی تحقیقات کرے گا :بھارتی وزیر خزانہ

نئی دہلی :بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاناما پیپرز میں موجود ہراکاﺅنٹکی تحقیقات کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق راجیہ سبھا میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے پوچھا گیا کہ پاناما پیپرز میں شامل بھارتیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کب کیا جائے گا؟ جس کے جواب میں انھوں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا اپنا قانون ہے،ہمارا نظام پڑوسی ملک جیسا نہیں ہے جہاں پہلے نااہل قرار دیا جائے اور پھر ٹرائل شروع کیا جائے۔
راجیہ سبھا سے اپنے خطاب کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پاناما پیپرز میں موجود ہر نام اور اکاﺅنٹ کے بارے میں تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ ضرور ہونگی ۔