کوئٹہ میں زور دار دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

کوئٹہ میں زور دار دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

 کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت میں زوردار دھماکہ، 10افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاعات آگئیں۔
نیو نیوز کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کےپشین اسٹاپ کے قریب سیکورٹی اداروں کی گاڑی پر ہوا۔ دھماکے سے10 افرادجاں بحق  جبکہ 27 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آگئیں۔ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔  دھماکے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکا بہت بڑا تھا جس کے باعث آگ لگ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکے کی شدت کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ دھماکا ہائی سیکیورٹی زون میں ہوا جبکہ  دھماکے کی آواز پورے شہر میں میلوں دور تک سنی گئی ، دھماکے کیجگہ کے قریب ایف سی ہیڈ کوارٹر واقع ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی، کوئٹہ لاء کالج اور نجی ہسپتال بھی دھماکے کی جگہ کے قریب واقع ہے۔

۔