بین الاقوامی مقابلے میں شریک 2بھارتی فوجی ٹینک ناکام ہو گئے

بین الاقوامی مقابلے میں شریک 2بھارتی فوجی ٹینک ناکام ہو گئے

ماسکو: بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پرشرمندگی کا منہ دیکھنا پڑا جب بین الاقوامی مقابلے میں شریک بھارتی فوج کے 2 ٹینک ناکارہ ہوگئے۔
بین الااقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل ٹینک بیاتھلون میں بھارت سمیت 19 ممالک کے ٹینکس شریک اپنے جوہر دکھارہے ہیں ۔ جہاں دوسرے مما لک کے ٹینکس اپنی مہارت دکھا رہے تھے دوسری طرف اس مقابلے میں شریک بھارت کے دو ٹینک مکینیکل خرابیوں کا شکار ہوگئے جس کے بعد بھارت کی ٹیم کو ایونٹ سے آﺅٹ کر دیا گیا۔
اس یونٹ میں شرکت کے لیے بھارت نے دودو روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک بھیجے تھے ۔ مقابلے کے دوران اگر ایک ٹینک میںخراب ہو جائے یاس میںکوئی ٹیکنیکل فالٹ آجائے تو دوسرا اس کی جگہ تیار ہو تا ہے تاہم اس کے دونوں ہی ٹینک خراب ہوگئے جبکہ روس، بیلاروس ، قزاقستان اور چین کی ٹیمیں اب اس ایونٹ کے فائنل میں داخل ہوگئیں ہیں۔