عوام نے عمران نیازی کو جھوٹا ثابت کر دیا، شہباز شریف

عوام نے عمران نیازی کو جھوٹا ثابت کر دیا، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے، عوام نے نیازی کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ 
داتا دربار لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینےوالےنیازی صاحب نوجوان نسل نے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا،  ان کا کہنا تھا کہ  آج پاکستان میں میٹرو بن رہی ہیں، لاہور میں اورنج لائن تیار ہورہی ہے۔ انہوں نے لاہوریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آج گرمی میں آپ کے گھروں میں پنکھا چلتا ہے یا نہیں چلتا؟ یہ کس کی قیادت میں ہوا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرایک روپےکی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔