عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری

عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو فائل

عمران خان نے آبائی حلقے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تقریب حلف برداری میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا، کپتان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کی منظوری بھی دے دی۔حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کی مشاورت جاری، عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی حلف برادری تقریب میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو بھی مدعو کیا جائے گا
   

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا نام بھی 48 گھنٹے میں فائنل ہوجائے گا۔ سردار حسنین بہادر دریشک، مخدوم ہاشم حمید اور میاں اسلم اقبال کے نام زیر غور ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں کپِل دیو اور نوجوت سنگھ سندھو کی شرکت کی تصدیق بھی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں