ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز اور مسافر بس میں تصادم،4 اہلکار جاں بحق،25 زخمی

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز اور مسافر بس میں تصادم،4 اہلکار جاں بحق،25 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

ڈی آئی خان:ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ سرڈگر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر بس میں تصادم سے 4 ایف سی اہلکار 4 جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے قریب مسافروں سے بھری بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید

کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی بس سر ڈگر کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے باعث 25 مسافر شدید زخمی جبکہ 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں