آدھا کراچی بڑے بریک ڈاﺅن کے باعث بجلی سے محروم

آدھا کراچی بڑے بریک ڈاﺅن کے باعث بجلی سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور شہر قائد میں بجلی کے بڑے بریک ڈاو¿ن کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات بجلی کے بڑے بریک ڈاو¿ن کے باعث لیاری، کیماڑی، رنچھوڑ لائن، گارڈن، سٹی ریلوے کالونی، جمشید روڈ، گرومندر، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ، ناظم آباد، صدر، پی ای سی ایچ ایس، بزرٹہ لائن، طارق روڈ، بفرزون سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید

گلستان جوہر بلاک 19 اور 20 ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال 13 ڈی، ڈیفنس فیز ٹو، کلفٹن بلاک فائیو میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔ پی ای سی ایچ ایس بلاک4، جوہر بلاک 5، ?8، 19، 20 اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن

بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں پانی بھی نہیں آرہا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، تاہم ای ایچ ٹی لائن کی بحالی کاعمل مکمل کیاجاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں بجلی فراہم کردی گئی ہے اور جلد ہی تمام علاقوں میں بجلی بحال کردی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں