جہانگیر ترین کی پرویز الٰہی سے ملاقات،حکومت سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا

جہانگیر ترین کی پرویز الٰہی سے ملاقات،حکومت سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت سازی میں ساتھ دینے پر پرویزالٰہی کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے پاکستان مسلم لیگ ق کے پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی میں ساتھ دینے پر پرویزالٰہی کا شکریہ اداکرتے ہیں،پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے اوراداروں کو مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے اداروں کو کھوکھلا کردیا ہے،شریفوں کی 10سالہ حکومت سے کتنا نقصان ہوا،عوام کے سامنے لائیں گے،بلدیات کیلئے نئی قانون سازی کریں گے اور کوشش ہو گی اختیارات نچلی سطح تک دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن

پرویز الٰہی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملک کو درپیش چیلنجز پر بات ہوئی،سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر سے متعلق بات ہوئی،شہبازشریف کے نظام میں نچلی سطح پر لوگ بے اختیار ہیں جبکہ شہبازشریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق،اداروں کو تباہ کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں