انگلش باﺅلر سٹورٹ براڈ کا گلوکارہ مولی کنگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

انگلش باﺅلر سٹورٹ براڈ کا گلوکارہ مولی کنگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ
کیپشن: تصویر بشکریہ ڈیلی میل

لندن :انگلش فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ سخت کرکٹ شیڈول کے باعث گلوکارہ مولی کنگ کے ساتھ روابط کے خاتمے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

دونوں گزشتہ پانچ ماہ سے محبت میں گرفتار تھے تاہم اس تعلق میں ان کا پروفیشنل کیریئر آڑے آرہا تھا جس پر دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سٹورٹ براڈ اور مولی کنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی ایک دوسرے کو فالو کرنے کا سلسلہ ترک کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید

قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کو اتنا وقت بھی نہیں ملتا تھا کہ وہ متواتر ملاقات کر سکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں