کوہلی کی 42ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری

کوہلی کی 42ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری

پورٹ آف سپین:ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بھارت کے دوسرے اور مجموعی طور پر آٹھویں بلے باز بن گئے،

انہوں نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری سکور کر کے سابق ہم وطن بلے باز سارو گنگولی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، گنگولی نے 11363 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 11406 رنز بنا لئے ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔ کوہلی کی یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آٹھویں اور کیریئر کی 42ویں سنچری تھی۔