آرٹیکل 370 کا خاتمہ غیر آئینی ہے، چین کا پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

آرٹیکل 370 کا خاتمہ غیر آئینی ہے، چین کا پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں ردبدل، مودی سرکار کو مہنگا پڑنے لگا۔ چین کی جانب سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر بھارت کی دوڑیں لگ گئیں۔

چین کا آرٹیکل 370 کی منسوخی پر شدید ردعمل، کہا بھارت نے چین کی سرحدی خودمختاری پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

پاکستانی موقف کی حمایت پر بھارتی وزیر خارجہ کی دوڑیں، چین پہنچ گئے۔ ایس جے شنکر چینی ہم منصب سے ملاقات میں بہتر تعلقات استوار کرنے کا راگ الاپتے رہے۔

مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر مظالم کی منظر کشی، بی بی سی اپنی غیرجانبدار رپورٹنگ پر ڈٹ گیا۔ بھارت کو منہ توڑ جواب میں کہا، مقبوضہ وادی میں جو ہو رہا ہے وہی دکھایا جا رہا ہے۔