عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 55 ڈالر گھٹ کر 1933 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت مزید 55 ڈالر گھٹ کر 1933 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس سے مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

روس کی جانب سے کورونا ویکسین تیارہونے اور اگست کے آخر تک سونے کے مجموعی فروخت میں 50 فیصد سے زائد حصے کے حامل دوممالک چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی خریداری سرگرمیاں گھٹنے سےسونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں غیریقینی کیفیت کے باعث بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت مزید 55 ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6100 روپے اور 5229روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر120000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 102881روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 200روپے کی کمی سے 1470روپے ہو گئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 17 روپے 47پیسے کی کمی سے 1260 روپے 28 پیسے کی سطح پر آ گئی۔