وزیراعلیٰ پنجاب کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آ گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا شکار ہونے سے بچ گئے ہیں اور ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جبکہ ان سمیت 7 افراد نے بہاولپور کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ طیارے میں سفر بھی کیا تھا۔ 
کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر چیف سیکرٹری نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو تمام تر سرگرمیوں سے الگ کر لیا اور انہیں بہاولپور سے لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں وہ قرنطینہ اختیار کریں گے۔ 
چیف سیکرٹری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کیساتھ طیارے میں سفر کرنے والی شخصیات وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، سی ایس او، پی ایس او کے ٹیسٹ کروائے گئے اور آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آ گئی ہیں۔