دبئی کی سڑکوں پر لاوارث گاڑیاں چھوڑنے والوں کو جرمانہ ہوگا

دبئی کی سڑکوں پر لاوارث گاڑیاں چھوڑنے والوں کو جرمانہ ہوگا
سورس: file photo

دبئی :یواے ای حکام نے لمبے عرصے کے لئے اپنی گاڑیاں پبلک مقامات پر چھوڑ جانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا ۔ 

دبئی انتظامیہ نے پبلک مقامات پر اپنی گاڑیاں چھوڑ کر جانے والوں کو تین ہزار درہم جرمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

ابوظہبی میونسپل  کارپوریشن کی طرف سے جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے قبل ان پر تین روزقبل وارننگ سٹیکر لگا دیا جائے گا ۔ 

اور اگر تین روز کے گریس پیریڈ میں مالکان نے کوئی کارروائی نہ کی یا وہاں سے گاڑی کو نہ ہٹایا گیا تو گاڑی کے مالک کو تین ہزار درہم جرمانہ بھرنا پڑے گا ۔

اگر گاڑی کے مالک نے 15 روز میں جرمانہ ادا کردیا تو ٹھیک نہیں تو گاڑی ہی ضبط کرلی جائے گی ۔ 

یاد رہے  یہ اقدام اس لئے کیا گیا ہے کہ دبئی کے مضافات میں کئی مقامات پر گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا جبکہ جب وہ سڑک پر کھڑی رہتی ہیں تو ان پر گرد مٹی جم جاتی ہے جس سے دبئی کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے ۔