افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شمولیت کی پیشکش کردی

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Qatar Peace Talk,Doha,Afghan Peace Process

قطر میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں اب تک کا سب سے بڑا بریک تھرو سامنے آگیا ،قطر میں افغان حکومت کے مذاکرات کاروں نے طالبان کو جنگ بند کرنے کے بدلے میں اقتدار میں شراکت کی پیش کش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسئلہ افغانستان کے حل کیلئے اس وقت قطر میں بڑے بڑوں کی بیٹھک جاری ہے جس میں پاکستان ،چین روس اور امریکہ کے علاوہ افغان حکومت اور طالبان بھی شامل ہیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کو حکومت میں شامل ہونے کیلئے مشرو ط پیشکش کر دی ہے ،افغان حکومت کا کہنا ہے اگر طالبان فوری جنگ بندی کر دیں تو انہیں بدلے میں اقتدار میں شرکت کی پیش کش کر دی ہے ۔

واضح رہے اس وقت کابل حکومت 10صوبائی دارالحکومت گنوا بیٹھی ہے ،طالبان نے تیز ی سے پیش قدمی کرتے ہوئے صوبہ غزنی کے صد ر مقام غزنی پر بھی قبضہ کر لیا ہے ،گورنر ہائوس ،پولیس ہیڈ کوارٹر ،سنٹرل جیل سمیت تمام حکومتی اداروں پر طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔

ادھر ترجمان امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے   ، 31  اگست کے بعد افغانستان میں امریکی فضائی حملے جاری رکھنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،امریکی انٹیلی جنس  کی رپورٹ کے مطابق  اگر طالبان کو نہیں  روکا گیا تو وہ 90 دن میں کابل پر قابض ہو سکتے ہیں۔