فلموں کی ڈیجیٹل نمائش پر بھارتی اداکار عامر خان تشویش میں مبتلا ہوگئے

فلموں کی ڈیجیٹل نمائش پر بھارتی اداکار عامر خان تشویش میں مبتلا ہوگئے

ممبئی : بھارتی اداکا رمسٹر پرفکیٹ  عامر خان فلموں کی ڈیجیٹل نمائش پر پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے فلموں کے او ٹی ٹی پر ریلیز پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ریاست مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں سینما گھروں کو کورونا وائرس کے باعث بند کیا گیا ہے جس سے فلم انڈسٹری کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اداکار عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ فلمیں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہیں، بحیثیت ایک فلمی شخصیت میرے لیے یہ تشویش ناک بات ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں چیزوں میں بہتری آئے گی، سینما گھروں کو دوبارہ کھولنا آسان نہیں، انہیں تب ہی کھولا جا سکے گا جب ملک میں صحت کی صورتحال بہتر ہوگی۔

عامر خان نے کہا کہ سب کورونا وائرس کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جیسے جیسے لوگوں کی ویکسی نیشن ہوتی جائے گی، حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کی شوٹنگ کئی بار معطلی کا شکار رہی۔ فلم دسمبر 2020ء میں ریلیز کی جانی تھی تاہم اب اسے رواں سال 24 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں اداکار اکشے کمار نظر آئیں گے۔