پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 27.5 فیصد اضافہ

پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 27.5 فیصد اضافہ
کیپشن: پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 27.5 فیصد اضافہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد:ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 27.5 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021ء میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 111.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 27.5 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی 2020ء میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 87.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 10.95 فیصد نمو ہوئی جبکہ پاکستانی محنت کشوں نے 100.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔