امریکی ریاست میں بچے کیساتھ پیش آیا انتہائی افسوسناک واقعہ 

امریکی ریاست میں بچے کیساتھ پیش آیا انتہائی افسوسناک واقعہ 

نیو یارک :امریکی ریاست نیویارک میں کتے کے کاٹنے سے ڈیڑھ سالہ  بچہ ہلاک ہو گیا ،بچے کو اکیلا چھوڑ کر جانے پر پولیس نے والد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیا ۔

 نیو یار ک پولیس ذرائع کے مطابق بروکلین کے علاقے سے بچہ زخمی حالت سے ملا جس کی گردن اور کندھے پر کاٹنے کے زخم تھے،بچے کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

 بچے کے والد کی شناخت 30 سالہ 'فوسٹر -ورنن 'کے نام سے  کی گئی ہے  جو ملک سے باہر ہے، پولیس نے بچے کی دیکھ بھال میں غیر ذمہ داری پر فوسٹر پر قتل ، مجرمانہ غفلت اور بچے کو نقصان پہنچانے والے انداز میں کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔