روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر سے اضافے کا سلسلہ شروع

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر سے اضافے کا سلسلہ شروع
کیپشن: روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر سے اضافے کا سلسلہ شروع
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر سے اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے سے 164 روپے ایک پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے سے 164 روپے 30 پیسے ہے۔

1321adadd12349df2dda27bae8c1b29b

گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.76روپے سے بڑھ کر 163.92 روپے اور قیمت فروخت 163.90 روپے سے بڑھ کر 164روپے پر جا پہنچی تھی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قیمت خرید 163.60روپے اور قیمت فروخت 164 روپے پر بدستور برقرار رہی تھی۔