گوجرانوالہ میں تاریخ رقم 

گوجرانوالہ میں تاریخ رقم 
سورس: فائل فوٹو

گوجرانوالہ : پاکستانی طلبہ نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔ گوجرانوالہ میں اسکول کے طلبا نے 1 منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔ 

                            

گوجرانوالہ کے طلبا نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 13 ہزار طلبا نے 50 ہزار پودے لگائے اور یہ حیرت انگیز کارنامہ انہوں نے محض 1 منٹ میں سر انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی طلبا نے 1 منٹ میں 37 ہزار پودے لگا کر قائم کیا تھا۔

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل وزیر نے عالمی ریکارڈ  قائم کرنے پر ٹوئٹ میں بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ماشاءاللہ، گوجرانوالہ کے بچوں، آپ نے کمال کر دیا! نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگائے گئے!