اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہور: اداروں کے خلاف اکسانے کا کیس ، رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ۔

شہباز گل نے کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعترافی بیان کی تردید کردی ، کہا میں نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی افواج کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ایسی بات کروں ۔ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، میڈیکل ہوا نہیں خود ہی کر لیا گیا ۔ میرا فرضی میڈیکل اپنی مرضی سے بنایا گیا ۔ وکلا سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، مجھے سونے نہیں دیا جاتا ساری ساری رات مجھے جگایا جاتا ہے ۔

شہباز گل نے کہا کہ میں پروفیسر ہوں کریمنل نہیں ہوں ۔ مجھے تھانہ کوہسار بھی نہیں رکھا گیا ، پوچھا جاتا ہے سابق وزیراعظم کھاتے کیا ہیں ۔ میں وفاقی کابینہ کا ممبر رہا ہوں ۔

مصنف کے بارے میں