پاکستان میں کورونا سے آج مزید گیارہ مریض انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا سے آج مزید گیارہ مریض انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج مزید گیارہ مریض انتقال کر گئے ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 299 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 624 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 3.83 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں