لابنگ فرم تعلقات کی بہتری کیلئے نہیں امریکا میں پی ٹی آئی کا موقف اجاگر کرنے کیلئے ہائر کی: فواد چودھری کا اعتراف 

لابنگ فرم تعلقات کی بہتری کیلئے نہیں امریکا میں پی ٹی آئی کا موقف اجاگر کرنے کیلئے ہائر کی: فواد چودھری کا اعتراف 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فرم امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائر نہیں کی گئی بلکہ امریکی عوام میں پی ٹی آئی کا موقف اجاگر کرنے کیلئے ہائر کی گئی ہے۔ 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے کاغذات کے اردو ترجمے کیلئے کہا ہے تا کہ لائق فائق صحافی اور وزرا کو سمجھ آ سکے کہ یہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی امریکا نے میڈیا میں اپنے نقطہ نظر اجاگر کرنے کیلئے اس فرم کو انگیج کیا ہے۔  ان کمپنیز کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات کار بنائیں۔ 

مصنف کے بارے میں