منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ پہلے مجھے نااہل کریں گے پھر نواز شریف اور مجھے دونوں کو اہل کردیں گے: عمران خان 

منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ پہلے مجھے نااہل کریں گے پھر نواز شریف اور مجھے دونوں کو اہل کردیں گے: عمران خان 
سورس: File

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شہباز گل نے کچھ کہہ دیا اور اس میں ایک جملہ بالکل قابل اعتراض تھا جو نہیں کہنا چاہیے تھا، اس پر چینل کے خلاف کیسے ایکشن لے لیا، نیوز ایڈیٹر کو کیسے اٹھا لیا؟‘

جمعے کو زوم کانفرنس میں بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، چینل پر سختی کر دی۔ شہباز گل کوئی بات کہہ گیا ہے تو چینل کا کیا قصور ہے۔  ایسا صرف اس لیے کیا گیا تاکہ  چینل کا منہ بند کیا جائے اور دیگر چینلز کو ڈرایا جائے۔‘

عمران خان نے کہا کہ 17 جولائی کو دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی جیتی جس کے بعد یہ گھبرا گئے اور اب یہ اپنے پلان سی پر چلے گئے ہیں۔ اس وقت تحریک انصاف کو فوج سے لڑانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ناک آؤٹ کرنے کے لیے توشہ خانہ کیس، ممنوعہ فنڈنگ کیس چلا رہے ہیں۔ ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، چینل کو بین کر دیا۔ پلان یہ ہے کہ جو میری آواز ہے اسے بند کیا جائے۔ مخالف چینلز پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ پراپیگنڈے کے بعد بین آ جائے اور ڈیل کی جائے کہ اگر عمران خان سے بین ہٹاتے ہیں تو نواز شریف جو نااہل ہوا ہے وہ بین بھی ہٹا دیں۔ یہ اتنا خوفناک پلان ہے کہ اس سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا یہ کوئی سوچ نہیں رہا۔۔ 

مصنف کے بارے میں