ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺکا جشن آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺکا جشنآج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں اور گلیوں، بازاروں، گھروں کو روشنیوں سے سجانے کے علاوہ نعتیہ محفلوں اور لنگر کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں

ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺکا جشن آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

لاہور : ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺکا جشن آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں اور گلیوں، بازاروں، گھروں کو روشنیوں سے سجانے کے علاوہ نعتیہ محفلوں اور لنگر کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور وزارت پانی و بجلی نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدمیلاد النبیﷺ آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائی گی۔ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی آمد کا جشن منانے کیلئے ملک بھر میں زور و شور سے تیاریوں کا سلسلہربیع الاول کے شروع ہوتے ہی شروع ہو گیا تھا  گلیوں، بازاروں، پارکوں، گھروں کو  کل سے روشنیوں سے سجا دیا گیا تھا اور مختلف علاقوں میں ’پہاڑیاں‘ بنانے کے سلسلہ بھی جاری ہے جہاں خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے ماڈل رکھنے کے علاوہ مختلف چیزوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو تفریح کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔

ملک بھر میں بڑی تعداد میں نعت اور درس قرآن کی محافلوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے نبی کریم ﷺ کیساتھ محبت کے اظہار کی جدوجہد میں مصروف ہے۔