جنید جمشید کی میت منگل تک ملنے کا امکان ہے، ہمایوں جمشید

جنید جمشید کی میت منگل تک ملنے کا امکان ہے، ہمایوں جمشید

اسلام آباد: جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی میت منگل تک ملنے کا امکان ہے،نماز جنازہ کے لیے جگہ دیکھ رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کا بھی جائزہ لیا ہے ۔

 جنید جمشیدکے بھائی ہمایوں جمشید کا کہناتھاکہ ، منگل کو جنید جمشید کی میت ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، جنید کے بےشمار چاہنے والے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم جیسی بڑی جگہ دیکھنے کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ نماز جنازہ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں باآسانی شرکت کرسکیں۔