طیارہ حادثہ میں نیہاجمشید سمیت مزید 3 میتوں کی شناخت ہو گئی

 طیارہ حادثہ میں نیہاجمشید سمیت مزید 3 میتوں کی شناخت ہو گئی

اسلام آباد: طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ اور جنید جمشید کی اہلیہ سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق مزید تین افراد کی میتوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

حکام پمز اسپتال کے مطابق طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ،جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید اور آسٹریا کے ایک شہری کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پمز کی فرانزک ٹیمیں لاشوں کی شناخت کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں، اسپتال ذرائع نے بتایا کہ نیہا جنید اور صالح جنجوعہ کی شناخت دانتوں کے تجزیے سے جبکہ آسٹرین شہری کی شناخت گھٹنے کے مصنوعی جوڑ سے کی گئی۔اب تک 12 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔