ڈونلڈ ٹرمپ کا ”ون چائنہ“پالیسی پر نظر ثانی کا اشارہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا ”ون چائنہ“پالیسی پر نظر ثانی کا اشارہ

فاکس نیوز کو ا انٹرویو دیتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنی "ون چائنا"پالیسی پر نظرِ ثانی کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ 1979 سے برقرار امریکی پالیسی میں تائیوان کے معاملے پر چین کے موقف کا احترام کیا جاتا رہا ہے،اس پالیسی کے تحت امریکہ نے تائیوان سے رسمی تعلقات ختم کر دیے تھے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تجارت اور دیگر معاملات میں چین کی جانب سے رعایت کے بغیر اس پالیسی کو برقرار رکھنے کی انھیں کوئی وجہ نہیں نظر آتی۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کرنسی اور شمالی کوریا کے معاملات پر چین امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔
حال ہی میں امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ نے تائیوان کی صدر سائی اینگ وین سے براہ راست بات بھی کی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد متعدد ٹوئیٹس میں چین اور اس کی جنوبی چینی سمندر میں کارروائیوں پر تنقید بھی کی ،امریکی صدر یا نومنتخب صدر کے لیے تائیوان کی قیادت سے بات چیت کرنا انتہاءغیر معمولی عمل ہے اور اس پر چین نے باضابطہ احتجاج کیا ہے