وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ موسم کی خرابی کے باعث ٹرین میں سفر کر کے کراچی پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ موسم کی خرابی کے باعث ٹرین میں سفر کر کے کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ موسم کی خرابی کے باعث شالیمار ایکسپریس میں سفر کر کے کراچی پہنچ گئے۔طویل صفر کے غصے کے باعث کینٹ اسٹیشن پر ریلوے حکام کاپیش کردہ پھولوں کا گلدستہ ٹھکرا کر سی ایم ہاوس روانہ ہوگئے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ رات گئے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سکھر سے کراچی پہنچے تو کچھ اچھے موڈ میں نا دیکھا ئے دیئے ۔

  وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل کینٹ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے فوول پروف انتظامات کیئے گئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے سامان کی چیکنگ بھی کی گئی ۔ کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر مراد علی شاہ کچھ غصے میں نظر آئے ،،، ڈی سی او ریلوے کی جانب سے وزیر اعلی سندھ کا استقبال پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے کیا گیا ،،،،جو مراد علی شاہ کسی خاطر میں نا لائے۔ میڈیا سے بات کر نا بھی گوارہ نہ سمجھا اور ا پنے پروٹوکول کے ساتھ سی ایم ہاوس روانہ ہو گئے.

مصنف کے بارے میں