جنگل میں دس برس جانوروں کے ساتھ رہنے والی بچی

 جنگل میں دس برس جانوروں کے ساتھ رہنے والی بچی

لندن: کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ایک بچی تن تنہا اپنی زندگی کے ابتدائی سال جنگل میں گزار دے ۔لیکن یہ سچ ہے کہ فرانسیسی بچی نے زندگی کے دس سال جنگلوں میں گزارے، ہاتھی کو بنایا بھائی، چیتے اور شیر سے خوب دوستی نبھائی۔ اپنا بچپن افریقی جنگلوں میں گزارنے والی فرانسیسی لڑکی کی اصلی کہانی سالوں بعد بھی انٹرنیٹ پر مقبول ہے۔

یہ فلمی کہانی نہیں، کارٹون کی دنیا بھی نہیں، یہ حقیقی کہانی ہے فرانسیسی فوٹوگرافرز سلوی رابرٹ اور ایلن ڈیگری کی بیٹی ٹیپی ڈیگری کی، جس نے اپنے زندگی کے ابتدائی دس سال افریقا کے جنگلوں کی خاک چھانتے گزارے اور بڑی ہوئی تو دو ہزار میں اپنے تجربات پر کتاب لکھ ڈالی۔فرانسیسی لڑکی کی جنگل لائف کی کہانی آج بھی انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہے، جنگل بک کے ہیرو موگلی کی طرح اس بچی نے بھی خطرناک جانوروں کو اپنا دوست بنایا، شیر اور چیتے ٹیپی کی بیسٹ بڈیز تھے تو ہاتھی کو بھائی قرار دیا۔